برقعہ پوش مسلم خاتون کے ساتھ نازیبا تبصرہ کرنے پر پولیس ہیڈ کانسٹیبل معطل

حیدرآباد (دکن فائلز) برقعہ پوش مسلم خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تمل ناڈو کے چینائی میں ایک ہیڈ کانسٹیبل نے برقعہ پوش خاتون کے خلاف نامناسب ریمارکس کیے۔ جمعرات 22 فروری کو پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس افسر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

معطل ہیڈ کانسٹیبل نے پولیس اسٹیشن آئیں مسلم خاتون کو نہ صرف برقعہ اتارنے کےلئے کہا بلکہ انتہائی نازیبا تبصرہ کیا کہ ’خوبصورت چہرہ چھپا کیوں رکھا ہے‘۔ برقعہ پوش خاتون اپنی گاڑی چوری کی شکایت سے متعلق معلومات کےلئے پولیس اسٹیشن آئی تھیں۔ متاثرہ خاتون کی شناخت فاطمہ کے طور پر کی گئی۔ جب فاطمہ ہیڈ کانسٹبل کی ہراسانی سے رونے لگی تو غنڈہ صفت نے دوبارہ نازیبا تبصرہ کیا کہ ’روتے ہوئے بھی خوبصورت لگ رہی ہو‘۔ تاہم اس بہادر لڑکی نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس معاملہ کی شکایت کی جس کے بعد اس معاملہ کی تحقیقات کی گئی۔

پولیس کے اعلیٰ حکام نے مسلم خاتون کے ساتھ غیراخلاقی رویہ اختیار کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں