غیر قانونی تارکین وطن کے لیے آسانی، H-1B ویزا پالیسی پر امریکہ کا بڑا اعلان

(ایجنسیز) وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر جو بائیڈن H-1B ویزا کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، جو کہ ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلز میں مقبول ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ بائیڈن گرین کارڈز اور قانونی امیگریشن پالیسی سے متعلق دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرن جین پیئر نے بدھ کو انکشاف کیا کہ H-1B ویزا کے عمل میں بہتری لائی گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے روزنامہ میڈیا کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر کیا۔ انہوں نے یہ وضاحت ان ہندوستانی امریکیوں کو دی جو محسوس کرتے ہیں کہ امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل کو حل کرنے پر جو توجہ دی گئی ہے وہ قانونی تارکین وطن کے معاملے میں دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ جین پیئر نے ذکر کیا کہ امیگریشن کے نظام کو مضبوط بنانے اور فراڈ کو روکنے کے لیے گزشتہ ماہ ایک شق متعارف کرائی گئی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تبدیلیاں اچھے نتائج دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے جو بھی کرنا پڑے گا وہ کرتے رہیں گے۔

وہیں امریکہ نے نان امیگرینٹ ویزا کے حصول کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے، اس ویزے کے تحت امریکی کمپنیاں غیر ملکیوں کو ملازمت پر رکھ سکتی ہیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس سے جاری معلومات کے مطابق امریکی حکومت H-1B ویزا کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

امریکی صدر جوبائڈن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ H-1B، گرین کارڈ بیک لاگ سمیت دیگر لیگل امیگریشن سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیری کا کہنا تھا کہ قانونی مستقل رہائشیوں (گرین کارڈز) کے بیک لوگ اور اس کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، جنہیں امریکی شہریت چاہیے، ان کے لیے یہ عمل آسان ہو جائے گا۔

جبکہ کیرین جین کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ امیگریشن سسٹم کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اور فراڈ کے امکانات کو کم کرنے کے لیے ڈی ایچ ایس نے H-1B کے حوالے سے فائنل قانون پبلش کیا ہے۔

جبکہ US Citizenship and Immigration Services (USCIS) کی جانب سے ایک آرگنائزیشنل اکاؤنٹ لانچ کیا ہے، جس کے تحت ایک آرگنائزیشن کے کئی افراد قانونی نمائندگی کے ساتھ ساتھ H-1B کی رجسٹریشن، H-1B کی پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔

جبکہ اسی اکاؤنٹ کے ذریعے Premium Processing Service کی سہولت بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے الیکٹرانک رجسٹریشن کے عمل کے لیے یہ اکاؤنٹ ضروری ہے، جو کہ مارچ 2024 سے شروع ہونے جا رہا ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی ٹیکنیکل مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جن کے لیے قانونی نمائندگی کی ضرورت ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں