حیدرآباد (دکن فائلز) ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کنڈل ہلی علاوہ میں واقع رامیشور کیفے میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ دھماکہ کے فوری بعد فولیس کو اس کی اطلاع دی گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ہاسپتٹل منتقل کیا گیا۔ دھماکہ میں 4 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
فوری طور پر دھماکہ کی وجہ کا پتہ نہ چل سکا۔ فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر دھماکہ کے بعد لگی آگ پر قابو پالیا۔ دھماکہ کے مقام کا پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں جائزہ لے رہے ہیں۔ ابھی تک پولیس کی جانب سے اس واقعہ سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی۔