Journalist Mohammed Zubair Of AltNews Arrested For 2018 Tweet “Hurting Religious Sentiments”
صدائے حق بلند کرنےوالے معروف صحافی و آلٹ نیوز کے کو فاؤنڈر محمد زبیر کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے آج دفعہ 153 (فساد کے ارادے سے اکسانا) اور 295A (مذہبی توہین) کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس نے آج محمد زبیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا تھا تاہم پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ محمد زبیر نے ہی بی جے پی رہنما گستاخ نوپور شرما کے مکروہ چہرہ سے دنیا کو واقف کروایا تھا جبکہ گستاخ نوپور شرما نے محمد زبیر پر اپنے غصہ کا اظہار کیا تھا۔ اس وقت سے فرقہ پرست عناصر کی جانب سے زبیر کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم چلائی جارہی تھی۔
اس معاملہ پر زبیر کے ساتھی پرتیک سنہا نے کہا کہ زبیر کو دہلی پولیس نے ایک الگ معاملہ میں پوچھ تاچھ کے لیے بلایا تھا تاہم بعد میں انہیں دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس سلسلہ میں نہ تو نوٹس دی گئی اور نہ ہی ایف آئی آر کی کاپی دی گئی۔
محمد زبیر فرقہ پرست عناصر کے خلاف اپنی بے باک مہم جاری رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ مذہبی جذبات کو بھڑکانے والوں کے خلاف آواز بلند کی لیکن آج انہیں فساد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نوپور شرما و دیگر ہندو فرقہ پرستوں کی جانب سے مسلمانوں و اسلام کے خلاف دیئے گئے زہریلے بیانات کے خلاف آج تک کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کی گئی۔
Alt News co-founder Mohammed Zubair arrested for hurting religious sentiments
Mohammed zubair alt news