کینیڈا کی کلونٹڈیک نامی سونے کی کان سے ایک نوجوان کان کن نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی دریافت کی۔
یہ دریافت برفانی عہد کے ایک جانور کی اب تک درست حالت میں موجود لاش تھی۔
وولی میمتھ (ہاتھیوں کی قدیم ترین نسل) کے بچے کی یہ برف میں محفوظ لاش ایک اندازے کے مطابق 35 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔
قدیم حیاتیات کے ماہر گرانٹ زازولا نے بتایا کہ اس بچے کی سونڈ، دم اور چھوٹے چھوٹے کان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ شمالی امریکا میں زمانہ قدیم کی زندگی کے حوالے سے سب سے اہم ترین دریافت ہے کیونکہ اس وولی میمتھ کی کھال اور بال اب تک موجود ہیں۔
ماہرین کے خیال میں وولی میمتھ کے اس بچے کی عمر ایک ماہ کے قریب ہوگی جس کی لمبائی 140 سینٹی میٹر ہے جو 2007 میں سائبیریا میں دریافت ہونےو الی وولی میمتھ سے کچھ زیادہ ہے۔