تلنگانہ انٹر کے نتائج جاری، طالبات کا شاندار مظاہرہ

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے آج انٹر کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے نتائج جاری کئے۔ انٹر امتحانات کے نتائج میں طلبات نے ایک بار پھر لڑکوں پر سبقت حاصل کی۔ انٹر سال اول میں 63.32 فیصد اور سال دوم میں 67.16 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی۔ وہیں میڑچل ضلع کو اول اور ضلع ہنمکنڈہ کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔

انٹر نتائج کو ان ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے، خواہشمند حضرات ویب سائٹ کے ذریعہ نتائج کی تفصیلات جان سکیں گے۔
tsbie.cgg.gov.in

results.cgg.gov.in

ts.nic.in

واضح رہے کہ تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ پبلک ایگزامینیشن کا انعقاد 6 تا 24 مئی 2022 کو کیا گیا تھا تاہم آج امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں