اودے پور میں نوپور شرما کے حامی کنہیا لال کا قتل کرنے والے ریاض اور غوث کو پولیس گرفتار کرلیا

راجستھان کے اودے پور میں گستاخ نوپور شرما کی حمایت کرنے والے ایک ٹیلر کنہیا لال پر حملہ کرکے محمد ریاض اور محمد غوث نے اس کا قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق کنہیا لال نے تقریباً 10 روز قبل نوپور شرما کی تائید میں فیس بک پر پوسٹ کیا تھا تاہم آج ریاض اور غوث اس کی دکان پر گاہک بن کر پہنچے اور اس پر چاقو سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ جبکہ اس پورہ واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔ بعدازاں ریاض اور غوث نے ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر شیئر کیا جسمیں انہوں نے بتایا کہ نوپور شرماکی تائید کرنے پر ٹیلر کا قتل کیا گیا۔ ویڈیو میں ریاض نے نریندر مودی کو بھی دھمکی دی۔

کنہیا لال کے قتل کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ کچھ ہندو تنظیموں کے ارکان جمع ہوگئے اور قتل کے خلاف احتجاج کیا۔ راجستھان حکومت نے ٹیلر کے قتل کی سخت مذمت کی۔ راجستھان میں 24 گھنٹوں کے لیے انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا ہے۔

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے بھی ٹیلر کے قتل کی کڑے الفاظ میں مذمت کی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق کیمرے میں نظر آنے والے حملہ آور غوث محمد اور ریاض کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں