Eid Al-Adha Moon Sighting
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد جمعرات کو یکم ذی الحج کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عدالت کے مطابق 8 جولائی کو یوم عرفہ ہوگا اور 9 جولائی کو سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔
سعودی عرب کے علاقے سدیر میں حوطہ کے مقام پر جمعرات کی شام روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس جامعہ المجعمہ کی رصدگاہ میں ہوا۔ جہاں ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔
بعد ازاں سعودی عرب کی عدالت عالیہ کی طرف سے ذی الحج کا چاند نظرآنے کی تصدیق کی گئی اور 9 جولائی بہ روز ہفتہ مملکت میں عید کا اعلان کیا گیا۔