ایس ایس سی نتائج کا اعلان، لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں کا شاندار مظاہرہ

تلنگانہ میں ایس ایس سی نتائج کا آج اعلان کردیا گیا۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ڈاکٹر مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ جوبلی ہلز میں 11:30 بجے دن نتائج جاری کئے، جبکہ کامیابی کافیصدل 90 فیصد رہا۔
ریاست کے 30007 اسکولوں کے نتائج صدفیصد رہے۔ اضلاع میں، سدی پیٹ میں سب سے زیادہ 97.85 فیصد اور حیدرآباد میں سب سے کم پاس فیصد 79.63 ریکارڈ کیا گیا۔ ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کو ملا کر 5,21,073 امیدواروں نے ایس ایس سی امتحانات 2022 میں شرکت کی تھی تاہم 4,53,000 طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق لڑکوں کے پاس کا تناسب 87.61 رہا جبکہ 92.45 فیصد لڑکیوں نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر لڑکوں کے مقابلے شاندار مظاہرہ کیا۔ لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد لڑکوں کے مقابلے میں 12.55 زیادہ رہا۔

ایس ایس سی نتائج ملاحظہ کیجئے۔۔۔
www.bse.telangana.gov.in
www.bseresults.telangana.gov.in

اپنا تبصرہ بھیجیں