اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حیدرآباد میں چارمینار کے قریب واقع بھاگیہ لکشمی مندر کا دورہ کریں گے۔
بی جے پی کے ایک ذرائع کے مطابق یوگی ادتیہ ناتھ بھاگیہ لکشمی مندر میں خصوصی پوجا کریں گے جبکہ وہ بی جے پی کے قومی عاملہ کے اجلاس میں شرکت کےلیے 2 جولائی کو حیدرآباد پہنچیں گے۔ یوگیہ کے بھاگیہ لکشمی مندر دورہ کے موقع پر سخت سیکوریٹی انتظامات کئے جائیں گے۔
حیدرآباد میں 2 اور 3 جولائی کو بی جے پی کی قومی عاملہ کا اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا کے علاوہ متعدد مرکزی وزرا و سینئر رہنما شرکت کریں گے۔
اس دوران گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے چارمینار کے قریب واقع مندر میں پوجا کرنے کی توثیق کی۔