اودے پور معاملہ کے بعد ملک بھر میں دہشت کا ماحول ہے جبکہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ملزم ریاض عطاری کی کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہے جس میں ریاض کو بی جے پی کے پروگرامز میں شریک دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس نے متعدد بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ اپنی تصاویر لی ہیں۔
ڈرنک جرنلسٹ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اس سلسلہ میں کئی تصاویر کو شیئر کیا ہے جس میں ریاض کو متعدد بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاض اور غوث بی جے پی اقلیتی سیل کے سرگرم کارکن تھے۔
وہیں گودی میڈیا کی جانب سے اس خبر کو بھی توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے اور بی جے پی کو بچانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریاض اور غوث گذشتہ تین سال سے بی جے پی میں شامل ہونے کی سازش کررہے تھے، جبکہ وائرل تصاویر میں انہیں بی جے پی کے قدآور رہنماؤں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/IndiaToday/status/1542890364121812992
انڈیا ٹوڈے اور آج تک نے اس سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ نشر کی تاہم بی جے پی کو بچانے کی زبردست کوشش کی گئی اور تمام حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں مقامی بی جے پی رہنما نے صاف صاف بتایا کہ ریاض نے گلاب جی (بی جے پی رہنما گلاب چند کٹاریہ) کے متعدد پروگرامز میں شرکت کی تھی۔