(ایجنسیز) سوشل میڈیا کے جنون نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث انتہائی عجیب و غریب واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ہم اپنے روزمرہ کے کاموں، ضروریات، ملازمتوں، معلومات، کال کرنے اور تفریح سمیت کسی بھی چیز کے لیے برقی آلات پر زیادہ انحصار کرنے لگے ہیں۔
ایک ویڈیو وائرل ہورہی جو بظاہر خطرے کی نشاندہی کررہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون فون میں مگن ہے اور قریب بچہ کھیلنے میں مصروف ہے پھر وہ سبزیاں کاٹنا شروع کردیتی ہے اور بچہ وہیں موجود ہوتا ہے۔
https://twitter.com/AsianDigest/status/1773992407773942186
خاتون سبزیاں کاٹنے کے ساتھ فون پر بات کرنے میں بھی مصروف ہے اور بظاہر بچے کی دیکھ بھال بھی کررہی ہے۔ اچانک ہی خاتون اٹھتی ہے اور بچے کو گود میں اٹھا کر فریج میں رکھ کر دروازہ بند کردیتی ہے، تھوڑی دیر بعد جب والد آتا ہے اور اسے احساس ہوتا ہے کہ بچہ موجود نہیں ہے تو وہ ڈھونڈنا شروع کرتے ہیں وہ جیسے ہی فریج کا دروازہ کھولتا ہے تو بچہ اندر موجود ہوتا ہے۔
یہ دیکھنا تھا کہ وہ اہلیہ کو باتیں سنانا شروع کردیتا ہے پھر خاتون بچے کو دیکھتی ہے کہیں اسے کچھ ہوا تو نہیں ہے۔