اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے آج صبح سخت سیکوریٹی کے درمیان چارمینار کا دورہ کیا اور بھاگیہ لکشمی مندر میں خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے اور گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ موجود تھے۔
یوگی ادتیہ ناتھ کے دورہ کے موقع پر بی جے پی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سخت سیکوریٹی انتظامات کی وجہ سے کارکنوں کو یوگی کے قریب آنے سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر نعرے بھی لگائے گئے۔
یوگی اتیہ ناتھ، بی جے پی کے قومی اجلاس میں شرکت کےلیے حیدرآباد آئے ہوئے ہیں جبکہ اجلاس کا آغاز 2 جولائی کو ہوا تھا تاہم آج ایک بڑے جلسہ عام کے بعد اجلاس کا اختتام عمل میں آئے گا۔
واضح رہے کہ یوگی گذشتہ روز ہی چارمینار کا دورہ کرنے والے تھے تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ان کے دورے کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ یوگی نے آج صبح بھاگیہ لکشمی مندر پہنچ کر پوجا کی۔