بی جے پی قومی اجلاس سے قبل بھاجپا کے متعدد کارپویٹرز کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد پارٹی میں خوشی کا ماحول تھا تاہم آج یہ خوشی صدمہ میں تبدیل ہوگئی جب حیدرآباد کے مضافات میں واقع بڈنگ پیٹ میونسپل کارپوریشن کی میئر نے ٹی آر ایس پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔
بڈنگ پیٹ کی میئر پاریجتھا نرسمہا ریڈی نے رنگاریڈی ٹی آر ایس پارٹی کے انچارج منچی ریڈی کشن ریڈی کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ انہوں نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڈنگ پیٹ کی ترقی کےلیے ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوئی تھیں اور ہمیشہ پارٹی کی خدمت کرتی رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عزت نفس کےلیے پارٹی سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاریجتھا نرسمہا ریڈی بہت جلد کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گی۔