حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں تقریباً 15 روز سے گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ وہیں حیدرآباد میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا تھا۔ تاہم آج شام حیدرآباد کے آسمان پر بادل چھاگئے اور گرمی کی شدت میں کمی آئی۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے کچھ حصوں میں بارش بھی ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ گرمی کی شدت سے پریشان لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ اس سال ریاست میں معمول سے زیادہ بارش ہوگی۔ تلنگانہ کے مختلف اضلاع کھمم، ملگ، جے شنکر بھوپال پلی، ورنگل، ہنمکنڈہ، نلگنڈہ اور سوریا پیٹ میں زیادہ بارش کا امکان ہے۔


