افغانستان کے صوفی سید ظریف چشتی کو مہاراشٹرا کے ناسک میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

بین الاقوامی شہرت یافتہ سید ظریف چشتی عرف خواجه ظریف بابا سجادہ نشین شہنشاہ خراسان حضرت خواجہ قطب الدین مودود چشتی چشت شریف ہیرات افغانستان، کو مہاراشٹرا میں ضلع ناسک کے پیولا قصبے میں چار افراد نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔ فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ شام ممبئی سے تقریباً 200 کیلومیٹر دور واقع پیولا علاقے میں 4 افراد فائرنگ کرکے خواجه ظریف بابا کو ہلاک کردیا۔ حملہ آوروں نے صوفی بابا کی پیشیانی میں گولی ماری جس کے بعد انہوں نے موقع پر بھی دم توڑ دیا۔

سید ظریف چشتی، صوفی بابا کے نام سے مشہور تھے جبکہ ان کے مریدین کی بڑی تعداد ہندوستان کے مختلف علاقوں میں ہیں۔

حملہ آوروں نے صوفی بابا کی SUV لیکر واردات کے مقام سے فرار ہوگئے۔ اس سلسلہ میں پیولا پولیس اسٹیشن میں ایک قتل کا مقدمہ درج کیا گیا اور قاتلوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

syed zarif chishti

اپنا تبصرہ بھیجیں