امریکہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردیا: علی خان، نثار پٹیل، شایان جہانگیر، یاسر محمد ٹیم میں شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) امریکہ نے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کوری اینڈرسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 31 سالہ وکٹ کیپر بلے باز مونانک پٹیل ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے امریکہ کے اسکواڈ میں نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی اور 2015 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنلسٹ کوری اینڈرسن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلر علی خان کی بھی واپسی ہوئی ہے، جو ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ علی خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کے میوزک ویڈیو میں بھی دیکھا گیا تھا۔

ٹیم کے لیے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے سوربھ نیتراولکر اور امریکا کے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے اسٹیون ٹیلر جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ٹیم میں آف اسپنر ملند کمار بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، انہوں نے کینیڈا کے خلاف سیریز میں زبردست ڈیبیو دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ ملی۔ جبکہ تین کھلاڑیوں کو ریزرو کیٹیگری میں پر رکھا گیا ہے۔

امریکا کے اسکواڈ میں یہ کھلاڑی شامل ہیں:
مونانک پٹیل (کپتان)، آرون جونز (نائب کپتان)، اینڈریز گوس، کوری اینڈرسن، علی خان، ہرمیت سنگھ، جیسی سنگھ، ملند کمار، نثار پٹیل، نتیش کمار، نوشتش کینجیگے، سوربھ نیتھرالواکر، شاڈلے وان شالک وِک ، سٹیون ٹیلر، شایان جہانگیر

ریزرو کھلاڑی: گجانند سنگھ، جوانوئے ڈریسڈیل، یاسر محمد

اپنا تبصرہ بھیجیں