’بدھائی ہو، اچھے دن آگئے‘ گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ پر کے ٹی آر کا طنز

آج صبح عوام نے جیسے ہی آنکھ کھولی تو انہیں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی خبر دیکھ کر پریشان ہوگئے۔ وہیں تلنگانہ کے وزیر کے تارک راما راؤ نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کے ٹی آر نے ٹوئٹ کیا کہ ’اچھے دن آگئے، بدھائی ہو۔ ایل پی جی کی قیمت 1050 سے زیادہ ہوگئی، جس میں آج 50 روپئے کا اضافہ کیا گیا۔ گھریلو صارفین کےلیے مودی جی کا تحفہ‘۔

واضح رہے کہ آج سے گھریلوں گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
تیل کمپنیوں نے 14.2 کیلو کے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپئے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دہلی میں 14.2 کیلو گیس سلنڈر کی قیمت 1053 روپے ہوجائے گی۔ اکثر گیس سلنڈر کی قیمت میں 8، 10 روپئے کا اضافہ کیا جاتا تھا تاہم اب 50 روپئے کا اضافہ کردیا گیا جس سے عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں