کولکتہ نائٹ رائیڈرس آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں داخل، سن رائیزرس حیدرآباد کو 8 وکٹ سے شکست، کل آر سی بی کا راجستھان سے مقابلہ

حیدرآباد (دکن فائلز) مچل اسٹارک اور ورون چکراورتی کی شاندار بولنگ کی مدد سے کولکتہ نائٹ رائےڈرس نے آئی پی اےل 2024 کے پہلے کوالےفائر مےں سن رائےزرس حےدرآباد کو شکست دےکر فائنل مےں جگہ بنالی۔ کولکتہ نائٹ رائےڈرس کو جےت کےلئے 160 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 2 وکٹ کھوکر بنالئے۔ کے کے آر کو فائنل مےں پہنچانے مےں بائےں ہاتھ کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا اہم رول رہا جنہوں نے سن رائےزرس حےدرآباد کے ٹاپ آرڈر کو بری طرح ناکام بنادےا۔ کے کے آر کےلئے کپتان شرےاس اےئر نے سب سے زےادہ 58 رن بنائے جبکہ وےنکٹےش اےئر نے بھی 28 گےندوں مےں پانچ چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 51 رن بنائے ۔ دونوں نے تےسری وکٹ کےلئے 97 رنوں کی شراکت داری کی۔ اوپنرس رحمن اللہ گرباز 23 اور سنےل نارائن 21 رن بناکر آﺅٹ ہوئے۔ ح

ےدرآباد کےلئے کپتان پےاٹ کمنز اور ٹی نٹراجن نے اےک اےک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازےں سن رائےزرس حےدرآباد نے پہلے بےاٹنگ کرتے ہوئے راہول ترپاٹھی‘ ہنرچ کلاسےن اور کپتان پےاٹ کمنز کی ذمہ دارانہ بےاٹنگ کی مدد سے 159 رن بنائے۔ حےدرآباد کی ٹےم نے محض 39 رنوں پر اپنے 4 وکٹ گنوادےئے تھے تاہم اس کے بعد راہول ترپاٹھی اور کلاسےن نے چوتھی وکٹ کےلئے 62 رنوں کی شراکت داری کے ذرےعہ ٹےم کو کسی قدر سہارا دےا لےکن کلاسےن 21 گےندوں مےں 3 چوکوں اور اےک چھکے کی مدد سے 32 رن بناکر آﺅٹ ہوئے جس کے بعد حےدرآباد کی بےاٹنگ لائن اےک مرتبہ پھر تاش کے پتوں کی طرح بکھرگئی اور اس نے اےک موقع پر 126 رنوں پر اپنے 9 وکٹ گنوادےئے تھے۔

اس موقع پر کپتان پےاٹ کمنز نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 30 رن بناکر ٹےم کو قابل قدر اسکور تک پہنچاےا۔ راہول ترپاٹھی 35 گےندوں مےں 7 چوکوں اور اےک چھکے کی مدد سے 55 رن بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 2 چھکوں کی مدد سے 16 رن بنائے۔ کولکتہ نائٹ رائےڈرس کی جانب سے مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے سب سے زےادہ 3 جبکہ آف اسپنر ورون چکراورتی نے 2 وکٹ حاصل کئے جبک ارورہ‘ ہرشت رانا‘ سنےل نارائن اور آندرے رسل نے بھی اےک اےک کھلاڑی کو آﺅٹ کےا۔ واضح رہے کہ الےمنےٹر مقابلہ مےں کل رائل چےنالنجر بنگلور کا راجستھان رائےلس سے مقابلہ ہوگا۔ اس مقابلہ کی فاتح ٹےم جمعہ کے روز کوالےفائر 2 مےں سن رائےزرس حےدرآباد سے مقابلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں