(ایجنسیز) امریکہ میں نیوروسائنس اور بائیومیڈیکل انجینیئرنگ سٹارٹ اپ ’برین برِیج‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کا پہلا ہیڈ ٹرانسپلانٹ سسٹم تیار کر رہے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق برین بریج نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’ایک ایسی شاندار ڈیوائس تیار کی جا رہی ہے جو نیوروسائنس، ہیومن انجینیئرنگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں انقلاب بپا کر دے گی۔‘
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برین بریج سٹارٹ اپ کے اس سسٹم میں انسانوں کے ہیڈ ٹرانسپلانٹ روبوٹس کی مدد سے کیے جا رہے ہیں۔ اس وائرل اینیمیٹڈ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو سرجیکل روبوٹ دو انسانوں کی باڈی پر ایک ہی وقت میں آپریٹ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹ ایک جسم سے سر کو اتار کر دوسرے جسم پر لگاتے ہیں۔
🤖 BrainBridge, the first head transplant system, uses robotics and AI for head and face transplants, offering hope to those with severe conditions like stage-4 cancer and neurodegenerative diseases… pic.twitter.com/7qBYtdlVOo
— Tansu Yegen (@TansuYegen) May 21, 2024
اس اینیمیشن میں دکھایا گیا کہ اگر یہ ٹیکنالوجی حقیقی طور پر تیار ہو جاتی ہے تو انسانوں کے ہیڈ ٹرانسپلانٹ اس طرح سے کیے جائیں گے۔ برین بریج کا اس بارے میں مزید کہنا ہے کہ ’یہ ہیڈ ٹرانسپلانٹ سسٹم میں ایک انقلابی قدم ہے، کٹنگ ایج روبوٹس کو لانا اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے کامیاب ہیڈ اور فیس ٹرانسپلانٹ کرنے سے نتائج بہترین ہوں گے اور صحت یابی جلد ملے گی۔‘
خیال رہے کہ انسانوں کے ہیڈ ٹرانسپلانٹ کی ویڈیو 22 مئی کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی جسے اب تک ساڑھے 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔