حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ ریاست میں تعلیمی سال 2024-25 کے لئے ایم بی اے اور ایم سی اے کورسز میں داخلے کے لیے آئی سیٹ (TG ICET 2024) امتحان کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ جس میں کل 91.92 فیصد طلبا کامیاب ہوئے۔ ریاست بھر میں کل 86,156 طلبا نے درخواستیں دی تھی تاہم ان میں سے 77,942 نے امتحان لکھا، وہیں 71647 طلبا کامیاب ہوئے۔
ٹاپ 10 رینک میں لڑکے اور لڑکیاں برابر ہیں۔
سید منیب اللہ حسینی (حیدرآباد) نے 153.53500 نشانات لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
جے بھرت (ماڈیگولا) 152.79795 نمبروں کے ساتھ دوسرا رینک
کے لاسیا (ملکاجگری) 150.72933 نمبروں کے ساتھ تیسرا رینک
پی رشیکا ریڈی (نظام آباد) 148.34989 نمبروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
کے شیوکمار (وجئے واڑہ) 143.70346 نمبروں کے ساتھ پانچواں رینک
بی اکشت (حیدرآباد) 142.59153 نمبروں کے ساتھ چھٹا رینک
بی رانی (وجیا نگرم) 142.29385 نمبروں کے ساتھ ساتواں رینک
گنگا شندے (حیدرآباد) 142.14644 نمبروں کے ساتھ آٹھواں رینک
این ارون سنگھ (شنکرپلی) 141.83559 نمبروں کے ساتھ 9 واں رینک
بی راولی (کھمم) 140.94638 نمبروں کے ساتھ 10 واں رینک حاصل کیا۔