جلدی واپس لوٹنے والے حجاج کرام کی مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری

(ایجنسیز) فریضہ حج کی ادائی کے بعد جلدی واپس لوٹنے والے حجاج کرام مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے کے لیے پہنچنے لگے ہیں۔ آج بدھ کو حجاج کا پہلا قافلہ حج کی تکمیل کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں پہنچا۔ انہوں نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور حضور ﷺ کے روزے اور آپ کے اصحاب کبار پر ھدیہ درود سلام پیش کیا۔

دوسری طرف مدینہ منورہ میں امور حج کے لیے کام کرنے والے تمام سرکاری اور نجی اداروں نے عبادات کی ادائیگی کے بعد ضیوف الرحمان کے استقبال کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ مسجد نبویﷺ میں آنے والے حجاج کرام کی رہ نمائی سمیت تمام ضروری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مدینہ منورہ میں حج سیزن کے دوران دو بار حجاج کرام مسجد نبویﷺ میں حاضری دیتے ہیں۔ بعض حاضری حج سے قبل اور کچھ حج کے بعد مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کا شرف حاصل کرتےہیں۔

مسجد نبویﷺ کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے حجاج کرام کو فول پروف سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ طبی عملہ، رہ نمائی فراہم کرنے والے رضا کار اور ٹرانسپورٹ کی سہولت کےلیے زائرین کی آمد ورفت کی خاطر بسیں فراہم کی گئی ہیں۔

زمینی عازمین کے لیے استقبالیہ مرکز چوبیس گھنٹے سروس فراہم کریں گے جہاں 15 ذی الحج تک ٹیمیں 24 گھنٹے تعینات رہیں گی ہیں تاکہ حجاج کی آمد و رفت کے ھجوم کنٹرول کیا جا سکے۔ آنے والے دنوں میں ضیوف الرحمان کی مسجد نبویﷺ میں آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہے گا اور اگلے دو دنوں میں آمد میں اضافہ دیکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں