(ایجنسیز) مشاعر مقدسہ میں حج سیزن کے دوران گرمی کے شدید موسم اور مناسک کی ادائیگی کے دوران عازمین کی تھکاوٹ کے باوجود کم سن حجاج کرام کے مسکراتے چہرے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز ہیں۔ بہت سے والدین جو اپنے ساتھ کم بچوں کو حج پر لائے تھے نے اپنے بچوں کے ساتھ حج کے دوران تصاویر بنائیں۔ ان میں والدین اور بچوں کو سفید احرام میں دیکھا جاسکتا ہے۔ شدید گرمی کے باوجود بچےبہت زیادہ خوش دکھائی دیتے ہیں۔
عبادات کی ادائیگی کے دوران آپ دیکھتے ہیں کہ ایک بچہ اپنی ماں کی تقلید کرتے ہوئے دعا میں اپنے ننھے منھے ہاتھ آسمان کی طرف بلند کیے ہوئے ہے۔ ایک دوسرے بچے کو حجاج کے ساتھ تلبیہ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حج بچوں کو اپنے خاندانوں کے روحانی اور مذہبی جذبات کو بانٹنے اور اسلام میں عبادات کی اہمیت کے بارے میں جاننے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے، یہ بات یقینی ہے کہ بچوں پر حج اور اس کی مناسک ادا کرنا فرض نہیں ہے لیکن بعض والدین کی خواہش ہو سکتی ہے کہ وہ اس مقدس سفر میں اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے جائیں اور انہیں بھی بیت اللہ کے دیدارکا شرف حاصل کرنے اور سفر کو یادگار بنانے کا موقع فراہم کریں۔