ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان نے تاریخ رقم کر دی، پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گیا، کئی بار کی چیمپئن آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر

ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار آئی سی سی کے کسی ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ ویسٹ انڈیز میں کے کنگز ٹاؤن میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ کے آخری مرحلے میں افغانستان نے کم ہدف کا بھی کامیابی اور بہادری سے دفاع کیا اور 116 رنز کا تعاقب کرنے والے بنگلہ دیشی ٹیم کو 18 ویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر کر کے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 8 رنز سے مقابلہ جیتا اور سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹایا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 8 رنز سے شکست دے دی اور یوں افغان ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ س سے قبل گروپ ون کے اہم میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل جمعرات 27 جون کو کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں