انعم مرزا نے حیدرآباد کی ثقافت، تہذیب اور یہاں کے لوگوں سے متعلق ایک نیا ’ٹاک شو‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مشہور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن و بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کی بہو انعم مرزا کی جانب سے ’اپنے لوگاں‘ ٹاک شو کو پروڈیوز کیا جارہا ہے۔
انعم نے گذشتہ رمضان کو ’دعوتِ رمضان‘ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں رمضان سے جڑی تمام شاپنگ کی چیزیں رکھی گئی تھی۔ اب وہ حیدرآباد اور یہاں کے لوگوں سے متعلق ایک نیا شو ’اپنے لوگاں‘ کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔ اپنی لوگن’۔ یہ شو یوٹیوب چینل پر شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے اس شو کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’اپنے لوگاں‘ کا مطلب ہمارے لوگ ہیں، جس میں حیدرآباد کی مشہور و معروف شخصیات شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حیدرآباد میں بہت اچھے ، دلچسپ اور مشہور و معروف لوگ ہیں، جو اب اس شو میں نظر آئیں گے۔ یہ شو آپ کو بہت اچھا لگے گا‘۔ اس سلسلہ میں انعم نے ایک پرومو بھی جاری کیا۔