افغانستان کو جنوبی آفریقہ نے 9 وکٹوں سے ہراکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں داخل

جنوبی آفریقہ کے خلاف افغانستان کی ٹیمٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مختصر ترین اننگز کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی آفریقہ نے 9 وکٹوں سے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقی بولرز کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جیت کیلئے صرف 57 رنز کا ہدف دیا، جنوبی آفریقہ نے مطلوبہ ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 8.4 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔ جنوبی آفریقہ کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.5 اوورز میں افغانستان کی پوری ٹیم محض 56 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی آفریقہ کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی، کوئی بیٹر جنوبی افریقی بولرز کا مقابلہ نہیں کر سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں