تلنگانہ کے کاماریڈی میں برقی شاک لگنے سے ایک مسلم خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کاماریڈی کے بیڑی ورکرس کالونی میں آٹو ڈرائیور احمد، اہلیہ پروین بیگم، فرزندان معین اور عدنان رہتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق گھر میں کپڑے سکھانے کے تار میں برقی رو گذرنے سے ان چاروں کی موت ہوگئی۔
کپڑے سکھانے کے دوران پروین بیگم برقی کی زد میں آگئیں جبکہ انہیں بچانے کی کوشش کرتے ہوئے احمد کو بھی برقی شاک لگنے سے دونوں ہلاک ہوگئے، اسی دوران ماں باپ کو اس حالت میں دیکھ کر دونوں بچے معین اور عدنان ان کے قریب پہنچے جس کی وجہ سے دونوں بھی برقی رو کی زد میں آگئے اور جاں بحق ہوگئے۔
اس دلخراش واقعہ کے بعد علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ پڑوسیوں نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی جس کے بعد چاروں کی نعشوں کو سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔