سری لنکا کے سابق وزیر خزانہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

سری لنکن حکام نے سابق وزیر خزانہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے امیگریشن حکام نے تصدیق کی ہےکہ انہوں نے ملک میں پیدا ہونے والے حالات کے بعد سری لنکا کے سابق وزیرخزانہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔

سری لنکا کے سابق وزیر خزانہ باسل راجا پاکسے ملک کے صدر کے بھائی ہیں جو وزارت خزانہ کے منصب پر فائز تھے۔

سری لنکن امیگریشن آفیسرز ایسوسی ایشن کے مطابق ان کے اسٹاف نے کولمبو ائیرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں آنے والے سابق وزیر خزانہ کو سروسز فراہم کرنے سے بھی انکار کردیا۔

امیگریشن حکام نے کہا کہ ہمیں گزشتہ روز یہ اطلاع دی گئی تھی کہ سابق وزیر خزانہ باسل راجاپاکسے ملک چھوڑ کر جاسکتے ہیں جس کے بعد ہم نے رات کو ہی اپنی ذمے داریوں سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کے سابق وزیر خزانہ کی کولمبو ائیرپورٹ سے کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئیں جس میں کچھ لوگوں کو ان پر ملک چھوڑنے کی کوشش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں