یہ لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا _جسکی وجہ سے فیملی پریشان ہوگئی تھی__میں نے پہلے پیار سے سمجھایا کے ایسا نہیں کرو مگر سمجھانے کے باوجود یہ لڑکا نہیں سمجھا اور زیادہ ہُلّڑ بازی کررہا تھا_ جس کے بعد مجھے زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دیکر برداشت کیا جائے ؟ pic.twitter.com/4jmuSsInYg
— Maira Hashmi (@MairaHashmi7) July 11, 2022
لاہور میں رپورٹنگ کے دوران خاتون رپورٹر ماہرہ ہاشمی نے تنگ کرنے والے لڑکے کو تھپڑ لگادیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خاتون رپورٹر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ یہ لڑکا رپورٹنگ کے دوران ایک فیملی کو تنگ کررہا تھا جس کے باعث وہ پریشان تھے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلے اس لڑکے کو پیار سے سمجھایا تھا کہ ایسا نہیں کرو لیکن اس کے باوجود اسے سمجھ نہیں آیا اور ہلڑبازی کرتا رہا، جس پر مجھے زیب نہیں دیا اور مزید موقع دیئے بغیر تھپڑ ماردیا۔
دوسری جانب خاتون رپورٹر کے ہاتھوں لڑکے کے پٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔