محمود احمدی نژاد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے: نیوز ویک

(ایجنسیز) امریکی جریدے “نیوز ویک” کی رپورٹ کے مطابق سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد “معجزانہ طور پر” قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔ ان کی گاڑی کو جان بوجھ کر توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔ وہیں اس خبر کو ایرانی میڈیا نے “حیران کن” قرار دیا ہے۔
اس سازش میں احمدی نژاد کی گاڑی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان کی سکیورٹی ٹیم نے ممکنہ تباہی سے بچنے کے لیے بروقت گاڑی کو بچا لیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “سابق ایرانی صدر کے ساتھ آنے والے چیف سکیورٹی آفیسرنے پیر15 جولائی کی شام شمال مغربی ایران کے شہر زنجان کے سفر کے دوران دیکھا کہ احمدی نژاد کی اصل گاڑی ٹویوٹا لینڈ کروزر میں موجود ایئر کنڈیشنر خراب تھا۔اس لیے افسر نے مشورہ دیا کہ سابق صدر کو مجبوراً دوسری گاڑی میں بیٹھیں‘‘۔
فارسی میں لندن سے نشر ہونےوالے ایران انٹرنیشنل چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سابق ایرانی صدر کے ساتھیوں نے وہ کاراستعمال کی جس میں ایئر کنڈیشن ٹوٹا ہوا تھا تاہم ایپک ریجن میں کرج قزوین شاہراہ پر اس دوران سڑک کا چوتھائی حصہ بلاک ہو گیا اور اچانک کار کو حادثہ پیش آیا۔ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سابق صدر کے قافلے میں شامل ایک دوسری سے ٹکرا گئی۔ گاڑی کی بریکیں بند ہو گئیں۔ احمدی نژاد کے ایک ساتھی معمولی زخمی بھی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں