اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر، اہلیہ غم سے نڈھال (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ میں ان کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ اہلیہ کے علاوہ خاندان کے دیگر ارکان غم سے نڈھال تھے۔ جنازہ گھر پہنچنے پر شہید رہنما کو بھرپور خراج پیش کیا گیا۔

قبل ازیں ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس مطابق تہران میں نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کے جسد خاکی کو قطر منتقل کرکے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔ قطر کے دار الحکومت دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں کل بعد نماز جمعہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا جائے گی اور بعد ازاں ان کی تدفین لوسیل کے قبرستان میں ہوگی۔

خیال رہےکہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں