ملک بھر میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کچھ علاقوں میں تو سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست تلنگانہ میں بارش نے کافی قہر ڈھا دیا ہے شدید بارش نے ریاست کو جل تھل میں تبدیل کردیا ہے اور عام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی۔ تمام ذخائر آب لبریز ہوگئے، کچھ علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ حیدرآباد میں بھی گذشتہ ایک ہفتہ سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں جی ایچ ایم سی کے عملے کو تیز بارش کے دوران جہاڑوں کو پانی دیا جارہا ہے۔ یہ بے وقوفی نہیں تو اور کیا ہے۔
Couldn't get over this one: Come #Rain or #Shine, #GHMC believes in sincerely doing assigned duty #WeAreLikeThisOnly @ndtv @ndtvindia pic.twitter.com/P599lHgCyf
— Uma Sudhir (@umasudhir) July 12, 2022
اس ویڈیو کو NDTV کی ایگزیکٹو ایڈیٹر اوما سدھیر نے ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جی ایچ ایم سی کا عملہ انہیں تفویض کردہ ذمہ داری کو کتنی خلوص کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔ یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور لوگوں نے اسے بے وقوفی سے تعبیر کیا۔ ٹوئٹر پر یوزرز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’شدید بارش کے باوجود درختوں کو پانی کیوں دیا جارہا ہے جبکہ ایسے حالات میں جی ایچ ایم سی کا عملہ کو امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تھا، انہیں بارش کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنی چاہئے تھی۔