(ایجنسیز) سابق کرکٹر ونود کامبلےکافی عرصے سے صحت خرابی کے مسائل کا شکار ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر ان کے مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹر ونود کامبلےکو لوگ سہارا دیکر لے جارہے ہیں، ان کیلئے چلنا انتہائی مشکل دیکھائی دے رہا ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ نشے میں تھے جبکہ کچھ نے کہا کہ سابق کرکٹر جسمانی طور پر ناساز ہیں جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ ذرائع نے ویڈیو کی کوئی تصدیق نہیں کی تاہم سوشل سائٹس پر ونود کامبلےکی یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔ سابق کرکٹر نے 100 سے زائد ون ڈے جبکہ 17 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر نے فرسٹ کلاس میچز میں 10 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔