چائے کے شوقین خبردار! ملاوٹی چائے کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، مصنوعی رنگوں کے استعمال کا انکشاف، حیدرآباد پولیس کی بڑی کاروائی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) شہر میں ملاوٹی چائے کے ایک بڑے ریکٹ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں چائے کو رنگین بنانے کے لیے خطرناک مصنوعی ڈائیز (Synthetic Dyes) استعمال کیے جا رہے تھے۔ حکام نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اس غیر قانونی سرگرمی کا پردہ فاش کیا۔

تحقیقات کے مطابق کچھ کاروباری افراد چائے کی پتی کے معیار کو بہتر ظاہر کرنے کے لیے کیمیکل رنگ شامل کر رہے تھے، جس سے چائے کا رنگ گہرا اور پرکشش نظر آئے۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ کیمیکلز انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہو سکتے ہیں اور طویل مدتی استعمال سے سنگین بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں مشتبہ چائے، کیمیکل ڈائیز اور دیگر مواد برآمد کیا گیا۔ حکام نے اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر معیاری اور سستی چائے خریدنے سے گریز کریں اور صرف مستند برانڈز یا قابل اعتماد دکانوں سے اشیاء خریدیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں