نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم کی ماؤں کا فرقہ پرستوں کے منہ پر زوردار طمانچہ (ویڈیو ضرور دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو نیرج چوپڑا نے ہندوستان سلور اور جیولین تھرو ارشد ندیم نے پاکستان کو گولڈ میڈل دلایا، وہیں ان کی ماؤں نے دونوں ممالک کے عوام کا دل جیت لیا۔ نیرج اور ارشد کی ماؤں نے فرقہ پرستوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کرتے ہوئے ایک دوسرے کو نہ صرف مبارکباد دی بلکہ نیرج کی ماں نے ارشد کو اپنا بیٹا اور ارشد کی ماں نے نیرج کو اپنا بیٹا قرار دے دیا۔

سروج دیوی نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی تو وہیں رضیہ پروین نے کہا کہ نیرج کی کامیابی کیلئے وہ ہمیشہ دعاگو رہیں گی‘۔ اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ مقابلہ میں شامل دفاعی چمپئن نیرج چوپڑا کو چاندی کے تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا لیکن میدان پر دونوں کی دوستی قابل دید تھی اور کچھ ایسا ہی میدان کے باہر ارشد اور نیرج کی مائوں نے بھی کیا۔

نیرج کی والدہ سروج دیوی اور ارشد کی والدہ رضیہ پروین نے اپنے بیانات سے دونوں ممالک کے عوام کے دل جیت لئے۔ نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی بیٹے کے سلور میڈل پر خوش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے کھلاڑی ارشد ندیم کو بھی اپنا بیٹا قرار دے دیا جنہوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

وہیں ارشد ندیم کی والدہ رضیہ پروین نے بھی بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’نیرج چوپڑا بھی میرے بیٹے جیسا ہے، وہ ندیم کا دوست بھی ہے اور بھائی بھی ہے۔ ہار اور جیت تو ہوتی رہتی ہے، اللہ اسے بھی کامیاب کرے، میں ہمیشہ نیرج کی کامیابی کیلئے دعا گو رہوں گی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں