’دنیا اور آخرت میں آپ کو معاف نہیں کروں گی‘: غزہ کی معصوم بچی کا اندھی، بہری اور گونگی دنیا کو پیغام (ویڈیو ضرور دیکھیں)

(ایجنسیز) اسرائیلی کی غزہ کے عام شہریوں پر مظالم اور بربریت کی انتہا کے بیچ فلسطین کی ایک معصوم لڑکی نے نام نہاد تہذیب کی علمبردار دنیا کو پیغام دیا ہے۔ غزہ کے جنگ زدہ علاقہ سے ایک فلسطینی لڑکی نے دنیا سے کہا ہے کہ ’میں نہ اس دنیا میں اور نہ آخرت میں آپ کو معاف کروں گی‘۔

گزشتہ روز غزہ کے التابعین اسکول پر اسرائیلی حملہ کے نتیجے میں ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہونے کے بعد سامنے آنے والی اس ویڈیو میں ایک معصوم لڑکی کہتی ہے ہم اب تھک چکے ہیں، تمام بچے اور جوان اب تھک چکے ہیں، بس بہت ہوگیا۔ فلسطینی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی اس ویڈیو میں بچی عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہے کہ کیا عرب ممالک ہمیں دیکھ رہے ہیں؟ کیا ہماری مشکلات دیکھ کر انہیں تسکین ملتی ہے؟ لڑکی نے کہا کہ یہاں روز ملبے تلے بچے مارے جاتے ہیں، ان کے ہاتھ پیر کٹ جاتے ہیں، ان کے سر کچلے جاتے ہیں۔

لڑکی نے عرب ممالک اور دنیا بھر کے لوگوں سے سوال پوچھا کہ آپ کس مٹی کے بنے ہیں، آپ کی رگوں میں کون سا خون دوڑتا ہے، اگر آپ کے اپنے بچے بھی ان مصائب کا شکار ہوتے تو کیا آپ چپ رہتے؟ لڑکی نے کہا کہ میں آپ سے بس یہی کہوں گی کہ میں نہ اس دنیا میں آپ کو معاف کروں گی اور نہ آخرت میں اور میں اپنے رب سے بھی کہوں گی کہ وہ بھی آپ کو معاف نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں