ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے صرف 10 دن بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

(ایجنسیز) ایران میں سیاسی طور پر حالات کچھ ٹھیک نہیں ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نائب صدر اور سابق وزیر خارجہ جواد ظریف نے صرف 10 دن میں ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایکس پر جاری خصوصی پیغام میں ایرانی نائب صدر جواد ظریف نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد ظریف کو ایران کی نئی کابینہ پر اعتراض جتایا تھا کہ ان کے بچے امریکی شہری ہیں۔ جواد ظریف کے مطابق ان کے بچے امریکہ میں پیدا ضرور ہوئے ہیں لیکن وہ اب ایران میں رہتے ہیں۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ صدر پزشکیان کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا اس لیے مستعفی ہورہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں