ڈھاکہ یونیورسٹی میں قرآن پر پابندی لگانے والے ڈین کو مسلم طلبا نے تلاوت سنائی، ڈین نے دعا بھی کی

(ایجنسیز) بنگلہ دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی میں تلاوت قرآن پر پابندی لگانے والے فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر کے دفتر میں طلبا نے پہنچ کر قرآن کی تلاوت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ کے دور میں ڈھاکہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر نے اپنے طلباء پر رمضان المبارک میں سرعام قرآن مجید کی تلاوت پر پابندی عائد کی تھی۔

قرآن پاک کی تلاوت پر پابندی لگانے پر طلبا نے آج ڈین کو گھیر کر آفس میں تلاوت کی ، ان کے لیے ہدایت کی دعا کی اور ان سے استعفیٰ لے لیا۔ طلبا کے مطابق ڈھاکہ یونیورسٹی میں ہندو تہواروں اور رنگین محفلوں کی اجازت تھی جبکہ صرف اسلامی مجالس منعقد کرنے پر پابندی تھی۔ رمضان المبارک کے دوران ڈین نے طلبا کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیے تھے۔

رمضان المبارک کے دوران یونیورسٹی میں محفل قرآن کے پروگرام پر مذکورہ ڈین نے طلبا کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیے تھے جس پر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں