حیدرآباد (دکن فائلز) ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس المناک حادثہ کی شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 18 زخمی افراد کی حالت نازک ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے عراق جانے والی زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں 53 زائرین سوار تھے۔
یہ بس پاکستان کے شہر لاڑکانا سے روانہ ہوئی تھی اور ایران و عراق میں مقامات مقدسہ کی زیارت کےلئے زائرین بس میں سفر کررہے تھے۔