(ایجنسیز) مدینہ منورہ میں السلام وقف ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ افتتاح گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے منگل کے روز کیا ہے۔ اس موقع پر شہزادہ سلمان نے غیر منافع بخش ترقی کی تاریخی اہمیت پر زور دیا۔ العربیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم کیے گئے اس منصوبے کی کاوش کو سراہا اور کہا یہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی عوامی فلاح کے لیے پانی جانے والی سوچ کا اظہار ہے۔ وہ خیراتی اور ترقیاتی امور کو غیر معمولی ترجیح اور اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا ‘ السلام انڈومنٹ ہسپتال ‘ کے بارے میں کہا’یہ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے مطابق ہے۔ جس کا مقصد اقتصادی ترقی میں غیر منافع بخش شعبے کے کردار کو بڑھانا اور ایک متحد معاشرے کو فروغ دینا ہے۔ یہ ہسپتال مسجد نبویﷺ میں آنے والوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ ثابت ہو گا۔ افتتاحی تقریب میں سعودی وزیر تجارت ماجد القصابی، وزیر صحت فہد الجلاجیل، شاہی عدالت کے مشیر شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے سربراہ عبداللہ بن شرف الغامدی نے بھی شرکت کی۔
شہزادہ سلمان نے غیر منافع بخش ترقی میں مدینہ کی تاریخی اہمیت پر زور دیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ یہ پہلی اسلامی اوقاف کی جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے خیراتی تنظیموں کے عروج اور کنگڈم کے پہلے انڈومنٹ ہسپتال کے قیام کے بارے میں بات کی، جس کی مالی اعانت ‘احسان نیشنل پلیٹ فارم فار چیریٹیبل ورک ‘کے ذریعے مخیر حضرات نے کی۔ انہوں نے ہسپتال کے قیام میں کوششوں پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی مشیر شہزادہ فیصل بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کیا۔