ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف اترپردیش میں مسلمانوں کا زبردست احتجاج (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے بلند شہر میں ملعون نرسنگھانند کے خلاف مسلمانوں نے زبردست احتجاج کیا اور گستاخ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلند شہر ضلع کے سکندرآباد میں کل نماز جمعہ کے بعد گستاخ نرسنگھانند کے خلاف بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا گیا۔ اس دوران کچھ نوجوانوں کی جانب سے پتھراؤں کی بھی اطلاع ملی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کچھ مشتعل نوجوان داسنا مندر کے قریب تک پہنچ گئے تھے جہاں نرسنگھانند رہتا ہے۔ لیکن پولیس نے انہیں روک دیا، جس کے بعد کچھ ہنگامہ ہوا اور کچھ نوجوانوں کی جانب سے خوب نعرے بازی کی گئی۔ پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔ سکندرآباد سے داسنا صرف 30 کیلومیٹر دوری پر واقع ہے۔ شدید احتجاج کے بعد علاقہ میں پولیس فورس کو تعینات کرکے لوگوں کو منتشر کردیا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ بعد میں حراست میں لئے گئے مسلمانوں کو پولیس نے رہا کردیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1842248858610614637

ڈی ایم اور دیگر افسران نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ ایس ایس پی شلوک کمار نے کہاکہ اس واقعہ میں کوئی بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ حالات قابو میں ہیں۔

واضح رہے کہ ملعون نرسنگھانند کی جانب سے مبینہ طور پر پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ ریمارکس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جس کے بعد اترپردیش کے کئی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا۔ اترپردیش کے مختلف علاقوں میں یتنی نرسنگھانند کے خلاف مسلمانوں کی جانب سے پرامن احتجاج کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں