(ایجنسیز) اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر ایک اور حماس کے اہم رہنما کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس امکان کی جانچ کررہی ہے کہ اس نے غزہ پٹی میں ایک کارروائی کے بعد حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو ہلاک کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائی میں حماس کے تین رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں افراد کی شناخت کی تصدیق فی الحال نہیں ہوسکی۔
وہیں حماس کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو حماس کا سربراہ بنایا گیا تھا۔