تسبیح، اذکار کے کتابچے، رائفل، شہادت کے وقت السنوار کے پاس یہ اشیاء پائی گئیں

(ایجنسیز) اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری تصاویر میں حماس کے شہید سربراہ یحیی السنوار کے پاس موجود اشیاء دکھائی گئی ہیں۔ وہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں تل السلطان کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے۔

پہلی تصویر میں “روزانہ کے اذکارِ نبوی” اور “اذکار نافعہ” کے کتابچے، تسبیح، دستی گھڑی، ٹافیاں، چپکنے والی ٹیپ کے علاوہ 1600 اسرائیلی شیکل (تقریباً 430 امریکی ڈالر) نظر آ رہے ہیں۔ دوسری تصویر میں ایک “کلاشکوف” طرز کی مشین گن، دو میگزین، ایک فوجی بیلٹ اور دیگر فوجی سامان دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک اور تصویر جاری کی جس میں ایک فلسطینی شخص ہانی حمیدان سلیمان کا پاسپورٹ دکھایا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی میں بطور استاد کام کرتے ہیں جبکہ پاسپورٹ کی میعاد 2017 میں ختم ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں