’بیٹیوں کو نکاح کے بعد موبائل فون دیا، بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں‘ والدین کو شاہد آفریدی کا مشورہ

حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں، انہوں نے اپنی بیٹیوں کو نکاح کے بعد موبائل فون دیا۔ کراچی شہر میں منعقدہ عالمی اردو کانفرنس میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے نکال کر اصلی دنیا دکھائیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آج کل کوئی کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتا ہے، جودل چاہے کہیں مگر اپنے الفاظ کا چناؤ درست رکھیں، آپ ڈاکٹر اور انجینئر ہوں لیکن آپ کی تربیت اچھی نہیں تو کوئی فائدہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں