کابل میں خودکش دھماکہ، طالبان وزیر خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکوتم کے ایک وزیر خلیل الرحمان حقانی ایک خودکش دھماکہ میں جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین، خلیل الرحمان حقانی ملک کے دارالحکومت کابل میں ایک دھماکے میں مارے گئے۔ خلیل الرحمان کے بھتیجے انس حقانی نے چہارشنبہ کو دھماکے میں خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے بھی تصدیق کی کہ دھماکہ وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ خلیل حقانی سنہ 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے تھے۔

وہ افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا اور حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے اور خود بھی حقانی نیٹ ورک کے ایک سینیئر رہنما تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں