شام، بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کا مقبرہ جلا دیا گیا (ویڈیو دیکھیں)

(فوٹو: ایکس)
حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) شام کے معزول صدر بشار الاسد کے مرحوم والد حافظ الاسد کے مقبرے کو نذرِ آتش کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کے مزار کو آگ لگنے کے واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں فوجی وردیوں میں ملبوس جنگجوؤں اور نوجوانوں کو دیکھا جاسکتا ہے، جو مزار کو جلتا دیکھ رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1866810539759788505

حافظ الاسد کی مزار ایک وسیع و عریض پہاڑی پر ہے، جبکہ اس کی تعمیر میں پیچیدہ ڈیزائن اور متعدد محرابیں شامل ہیں، جبکہ اس کے بیرونی حصے پر پتھر پر نقش و نگار کندہ ہیں۔ یہ مزار الاسد خاندان کے دیگر افراد کی قبروں کو بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ اس میں بشارالاسد کے بھائی باسل الاسد کی قبر بھی ہے، جو 1994 میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں