حیدرآباد (دکن فائلز) پاکستان میں 2025 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور دبئی میں میچز کے ساتھ ایک ہائبرڈ ماڈل کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ٹیم انڈیا کو پاکستان میں کھیلنے کے لیے بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پی سی بی کی جانب سے پہلی بار ہائبرڈ ماڈل میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کی گذارش کو قبول کرلیا گیا۔
ہائبرڈ ماڈل مینجمنٹ کے کچھ اہم پہلو۔
ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ تاہم، ٹیم انڈیا کے میچس بئی میں ہوں گے۔ اگر ہندوستان سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو بھی یہ میچس دبئی میں ہوں گے۔ اگر ٹیم انڈیا ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے باہر ہوجاتی ہے تو سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔
آخر کار یہ طئے پایا ہے کہ 2026ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم ہندوستان نہیں آئے گی جبکہ ہند۔پاک لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اسی طرح یہ بھی طے پایا ہے کہ ہندوستان آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہیں جائے گا اور اپنے حصے کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔