آدھار کارڈ یا شادی کا رقعہ؟ منفرد و دلچسپ دعوت نامہ دیکھ کر دوست و احباب حیرت زدہ

حیدرآباد (دکن فائلز) شادی کے موقع پر کچھ نیا اور انوکھا کرنے کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی شادی کا دعوت نامہ ایسا منفرد بنوایا کہ لوگ کشمکش کا شکار ہوگئے کہ آیا یہ ’آدھار کار ہے یا دعوت نامہ؟‘

میڈیا کے مطابق شادی کے کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ یہ شادی کارڈ نہیں بلکہ یہ آدھار کارڈ ہے۔

جی بلکل جوڑے نے اپنی شادی کے ڈیزائن کا انتخاب شناختی کارڈ جیسا کیا ہے، جس میں دونوں کی تصویر موجود ہے جبکہ معلومات بھی ایسی ہی درج کرائی گئی ہے جس طرح آدھار کارڈ میں درج ہوتی ہیں۔ دعوت وصول کرنے والوں کو شادی کے دعوت نامے کا اندازہ کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ اور شادی کی تاریخ سے لگانا پڑا۔

سوشل میڈیا پر کارڈ کی تصویر وائرل ہوگئی جبکہ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں