مسلمانوں کےلئے انتہائی شرمناک و افسوسناک خبر! تاریخی تبلیغی اجتماع گاہ میدان جنگ میں تبدیل، دو گروپس میں خونریز جھڑپیں، متعدد افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

حیدرآباد (دکن فائلز) بنگلہ دیش کے ٹونگی میں کئی سالوں سے تبلیغی اجتماع منعقد ہوتا ہے جہاں دنیا بھر سے مسلمان آتے ہیں۔ اس سال اجتماعی میدان پر کنٹرول کے لیے تبلیغی جماعت کے دو گروپس کے درمیان تصادم میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق ٹونگی ویسٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج اسکندر حبیب الرحمان نے بتایا کہ صبح 18 دسمبر کو صبح تین بجے کے قریب دو تبلیغی رہنماؤں مولانا زبیر احمد اور مولانا سعد کاندھوی کے پیروکاروں کے درمیان خونریز تصادم ہوا۔

واقع کے بعد ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس نے مختلف علاقوں میں ہر قسم کے اجتماعات، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹونگی میدان میں شوریٰ گروپ سے تعلق رکھنے والے اجتماع کر رہے تھے، صبح تقریباً تین بجے مولانا سعد صاحب کے امارت والے گروپ لوگ اجتماع کے اطراف جمع ہوگئے تاہم اس دوران دونوں گروپس میں تصادم ہوگیا۔

تاریخی تبلیغی اجتماع میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا تھا اور میدان کے الگ الگ مقامات پر دونوں گروپس سے وابستہ ارکان میں خونریز جھڑپیں ہوئیں۔ تبلیغی جماعت کو دنیا میں مسلمانوں کا سب سے برا گروپ مانا جاتا ہے۔ تاہم کچھ عرصہ سے تبلیغی جماعت بھی دو گروپ میں بٹ گئی۔ مسلمانوں میں انتشار کا یہ عالم ہے کہ اب ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی جان لینے کےلئے بھی آمادہ ہوگیا ہے۔ انتہائی افسوسناک واقعہ کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید غم و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں