اسکول یونیفارم میں ننگے پاؤں لڑکی کا ظہیر خان کے اسٹائل میں باولنگ ایکشن دیکھ کر سچن ٹنڈولکر حیران (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) سچن ٹنڈولکر نے ایک کم عمر لڑکی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسکول یونیفارم میں ننگے پاؤں بائیں ہاتھ کی تیز گیند بازی کررہی ہے جبکہ باولنگ کا ایکشن ہندوستان کے معروف تیز گیندباز ظہیر خان سے غیر معمولی مماثلت رکھتا ہے۔ ننگے پاؤں فاسٹ بولنگ کرنے والی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سچن ٹنڈولکر ایک لڑکی کی فاسٹ بولنگ کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئے اور اس کی ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی ظہیر خان کے ایکشن میں شاندار انداز میں باولنگ کررہی ہے۔ ایسا لگتا ہےکہ لڑکی کسی گاؤں میں اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے۔ لڑکی کو ننگے پاؤں بولنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سچن نے لڑکی کے بولنگ اسٹائل کو سابق فاسٹ بولر ظہیر خان کا ایکشن کے مماثل قرار دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی سشیلا مینا کا باولنگ انداز بہت ہی پیارا ہے جو بالکل ظہیر خان کے ایکشن جیسا لگتا ہے۔

وہیں ظہیر خان نے ٹنڈولکر کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے سشیلا مینا کی خوب تعریف کی۔ سشیلا پانچویں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں